اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کی قیادت اور پارٹی پالیسیوں پر سخت تنقید کرنے والے اینکر و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کسی دور میں پیپلزپارٹی کے سٹوڈنٹس ونگ پی ایس ایف کا حصہ رہ چکے ہیں اور بینظیر بھٹو کا واپسی پر لاہور اور کراچی میں استقبال کرنے والوں میں بھی شامل تھے، ڈاکٹر شاہد مسعود بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی شادی کی تقریب
میں ان افراد میں شامل تھے جو سٹیج پر موجود تھے، اس بات کا انکشاف انہوں نے خود نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ساتھیوں اور دوستوں کے کہنے پر پی ایس ایف میں شامل ہوا اور طلباسیاست میں حصہ لیا ۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کے موقع پر ان کا لاہور اور کراچی میں استقبال کرنے والوں میں بھی شامل تھا ۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی کی عوامی تقریب جاری تھی تو وہ ان افراد میں شامل تھے جو سٹیج پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات آصف علی زرداری بھی جانتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ 89میں طلبا سیاست بہت زیادہ تھی اور میرے اس وقت اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات تھے، ہمارے بیج میں جماعت اسلامی کے رہنما اور اس وقت کے طالب علم اور جمعیت کے کارکن ڈاکٹر معراج الھدیٰ بھی شامل تھے ۔ کراچی میں حالات خراب ہونا شروع ہوئے تو میں فیلو شپ اور سپیشلائزیشن کیلئے بیرون ملک چلا گیا پھر واپس آ کر پڑھاتا رہا انہوں نے بتایا کہ بعد میں پیپلزپارٹی اور پی ایس ایف سے اتنا تعلق نہیں رہا اور میرا زیادہ رجحان ڈاکٹرز کی سیاست اور اپنے پیشے کی جانب ہو گیا تھا۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں؟