جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

سنجے دت کس بھارتی اداکار کے ساتھ مل کر رشی کپور کو ان کے گھر جا کر مارنا چاہتے تھے؟

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار اکثر و بیشتر اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے رہتے ہیں اور ایسے ہی ایک راز سے رشی کپور نے پردہ اٹھا کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی

فلم میں رنبیر کپور ان کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ان کے والد اور لیجنڈری اداکار رشی کپور نے اپنی آب بیتی میں سنجے دت سے متعلق ایک راز افشا کیا ہے جس میں انہوں نے یہ بتا کر مداحوں کو حیران کیا کہ سنجے دت انہیں مارنا چاہتے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور کی اس بات کی تصدیق بالی ووڈ کے ولن گلشن گرور نے ایک انٹریو میں بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ سنجے دت کا ماضی کی خوبرو اداکارہ ٹینا منیم کے ساتھ افیئر چل رہا تھا اور انہیں لگا کہ رشی کپور کا بھی ان کے ساتھ افیئر چل رہا ہے جو اس وقت شادی شدہ نہیں تھے۔گلشن گرور نے کہا کہ سنجے دت نے میرے ساتھ چنٹو (رشی کپور) کے گھر جا کر اسے مارنے کا ارادہ کیا لیکن ان کی منگیتر نیتو سنگھ (جو اب ان کی بیوی ہیں) نے اس بات کی تصدیق کی کہ رشی کپور کا ٹینا کے ساتھ کوئی افیئر نہیں چل رہا جس پر سنجو نے اسے مارنے کا ارادہ ترک کر دیا۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…