اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ بچے بچے ہوتے ہیں ان کو لیڈر نہیں مانا جا سکتا ، مریم نواز کو پہلے عملی سیاست میں حصہ لے کر خود کو ثابت کرنا ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کا کہناتھا کہ مجھے بہت سے لوگ مثال دیتے ہیں لیکن مریم نواز کابینظیربھٹوسے موازنہ درست نہیں ، دونوں میں زمین وآسمان کافرق ہے، بےنظیر بھٹو نے جیلیں کاٹیں اورصعوبتیں برداشت کیں،انہوں نے دس گیارہ سال کی جدوجہد کی جس کے بعد پیپلز پارٹی نے انہیں لیڈر قبول کیا ۔
ان کا کہناتھا کہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں،انھیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے؟، مریم نوازکوپہلے عملی سیاست میں حصہ لے کر خودکوثابت کرناہوگا، مریم نواز کا کردار صرف میاں نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔ے نظیر بھٹو نے جیلیں کاٹیں اور صعوبتیں برداشت کیں اور طویل جدوجہد کی۔ لہذا مریم کا بینظیر بھٹو سے موازنہ درست نہیں اور دونوں میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔ مریم نواز کا کرادر صرف میاں نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔ مریم نواز کو پہلےعملی سیاست میں حصہ لے کر خود کو ثابت کرنا ہوگا۔