اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کے قریبی اور قابل اعتماد سمجھے جانے والے جنرل (ر) امجد شعیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت میں واپسی کی سفارش کروانے گئے تھے۔موقر قومی روزنامے ’’خبریں‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جنرل امجد شعیب کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے زیر اثر علاقوں کو پاک فوج نے بڑی قربانیاں دے کر خالی کروایا ہے ،
جنرل امجد شعیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ہوسکتا ہے نواز شریف اپنی کھوئی ہوئی سیٹ دوبارہ پانے کے لئے امریکہ کو یقین دہانیاں کرائیں کہ ہم آپ کے NARATIVE کو مان لیتے ہیں۔جنرل امجد شعیب کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق شاہد خاقان عباسی سعودی عرب امداد لینے گئے ،بعض کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف کی حکومت میں واپسی کی سفارش کروانے گئے تھے۔ جنرل امجد نے کہا کہ بظاہر ایسا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔