منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

اس آدمی نے مٹی کھود کر گڑھے میں کیلا اور انڈہ رکھا چند دنوں بعد وہاں کیا ہوا؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پودوں کی بہتر نشوو نما کیلئے یوں تو ماہرین زراعت موسم اور بلحاظ زمین کئی طرح کی تجاویز اور مشوروں سے کسانوں کو نوازتے رہتے ہیں تاہم شوقیہ یا محدود پیمانوں پر سبزیوں کی پیداوار کیلئے ماہرین زراعت کی جانب سے بتائے جانے والے

مشورے کچھ مہنگے ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ فی ایکڑ کے حساب سے ادویات اور تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ہوتے ہیں۔ اگر آپ نے اپنے گھر کے قریب موجود کیاری میں شوقیہ طور پر ٹماٹر یا دیگر سبزیاں اگانے کا ارادہ کیا ہے اور آپ زمین کی زرخیزی میں اضافے چاہتے ہیں تو آپ اس طریقے کو آزما کر دیکھیں۔ برطانیہ میں موجود ایک شخص جس نے اپنے گھر کی عقبی جانب سبزیوں کی کیاری بنا رکھی تھی وہاں ٹماٹر اگانے کا ارادہ کیا اور ٹماٹر کا پودا لگانے سے قبل اس نے 10فٹ گہرا گڑھا کھود کر اس میں ایک انـڈا اور کیلا رکھ کر اس کو 7فٹ تک مٹی سے بھر دیا اس کے بعد ٹماٹر کا پودا لگایا گیا۔ حیرت انگیز طور پر انڈے اور کیلے کو بطور کھاد استعمال کرنے پر اس جگہ لگائے گئے ٹماٹر کے پودوں کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس برطانوی شخص کا کہنا ہے کہ یہ اشیاءثابت رکھنے کا یہ فائدہ ہے کہ جب ٹماٹر کی نشوونما ہوگی تو اس کی جڑیں کیلے کو مضبوطی سے پکڑنے کے ساتھ انڈے سے غذائیت پائیں گی۔انڈے کے چھلکے سے پودے کو کیلشیم ملے گا جس سے اس کی جڑیں مضبوط ہوں گی جس سے پودامضبوط ہوگا اور بیماری سے دور رہے گا۔اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی کھاد ہے جس سے پودے کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور اس کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…