اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف فیملی کی طرف سے ملتان میٹرو بس منصوبے میں ایک ارب 84 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے.تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے 1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر یعنی 1 ارب 84 کروڑ 41 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم چین بھیج گئی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ رقم چینی کمپنی نے ملتان میٹرو منصوبے میں منافع کے طور پر بھیجی، رقم کی ہیرا پھیری کا بھانڈا چینی سیکیورٹیز اینڈ ریگولیٹری کمیشن کی تحقیقات نے پھوڑ دیا۔ریگولیٹری کمیشن کے مطابق
چینی کمپنی یابیٹ نے 1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کا منافع چین منتقل کیا، چینی ریگولیٹری کمیشن نے ایس ای سی پی سے تفصیلات مانگیں لیکن ظفر حجازی، مشیر مظفر مرزا اور خالدہ حبیب نے معاملہ دبادیا اور ظفر حجازی نے چینی ریگولیٹری اتھارٹی کسی بھی قسم کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔منافع کی رقم دبئی، ماریشس اور دیگر ممالک کے ذریعے بھجوائی گئی، ملتان میٹرو منصوبے کے بڑے کنٹریکٹرز نے کسی بھی کمپنی سے شراکت سے انکار کیا، یابیٹ کمپنی کو شہباز شریف، کلثوم پروین اور مشاہد اللہ نے بھی اسناد عطا کیں۔