پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سعید اجمل انگلش کاﺅنٹی کے معاہدے سے محروم ہو گئے

datetime 4  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (نیوز ڈیسک) انگلش کرکٹ کاﺅنٹی ٹیم وورسٹر شائر نے پاکستان کے جادوگر سپنر سعید اجمل کی جگہ سری لنکا کے آف سپنر سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
وورسٹر شائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ سٹیو رہوڈز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعید اجمل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کو ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل تھا جبکہ پوری دنیا میں اتنی زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے لیکن ہم سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کر کے خوش ہیں جو ایک مانے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ واپسی اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی کرکٹ سکواڈ میں شمولیت کے باعث انہوں نے خود ہی معاہدے کو طوالت دینے سے معذرت کی ہے جس کے بعد وورسٹر شائر کاﺅنٹی نے سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کیا۔
سٹیوڈ رہوڈز کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ سنانائیکے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز نہیں کیا تاہم وہ متعدد ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں اور ان کا فرسٹ کلاس ریکارڈ بھی شاندار ہے۔ 30 سالہ سنانائیکے اب تک 45 ون ڈے، 17 ٹی 20 اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس انہیں آئی سی سی کی جانب سے باﺅلنگ ایکشن درست کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…