اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور امریکہ نے بھارت کو ویٹو پاور بنوانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے بھارت کو وٹیو پاور کا درجہ دلوانے کیلئے دنیا کے مختلف ممالک کے سفرا کے ساتھ ملاقاتیں کی جا رہی ہیں۔ چین نے اس حوالے سے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ بھارت کو ویٹو پاور بنانے کی مخالفت کرے گا۔
اگر کوئی قرار داد پیش کی گئی تو اسے مسترد کر دے گا۔ بھارت کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان میں کم از کم 9 ممبران ہونے چاہئیں۔ برازیل ،جاپان اور جرمنی نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار کا موقف مسترد کر دیا۔ دوسر جانب پا کستان ،کینیڈا،اٹلی اور کولمبیا نے تجویز پیش کی کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد 10سے بڑھا کر 20کر دی جائے۔