کراچی (این این آئی)اکنامک سروے کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 19 کروڑ 97 لاکھ ہے اس حساب سے فی کس آمدن 1629 بنتی ہے جبکہ ملکی آبادی 20 کروڑ 70 لاکھ ہے، نئے اعداد و شمار سے اب فی کس آمدنی 1566 ڈالر بنتی ہے۔تفصیلات کے مطابق مردم شماری کے نئے اعداد و شمار کے حساب سے اب فی کس آمدن 1629 ڈالرز سے کم ہو کر 1566 ڈالرز ہو چکی ہے۔ مردم شماری نے حکومت کی معاشی کارکردگی کے لگے چار چاند پر گرہن لگا دیا،
اکنامک سروے پاکستان کے مطابق ملک کی آبادی کے تناسب سے فی کس آمدن 1629 ڈالر ہے مگر مردم شماری کے نئے اعداد و شمار تو کچھ اور ہی کہانی بتلا رہے ہیں۔اکنامک سروے کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 19 کروڑ 97 لاکھ ہے اس حساب سے فی کس آمدن 1629 بنتی ہے جبکہ ملکی آبادی 20 کروڑ 70 لاکھ ہے، نئے اعداد و شمار سے اب فی کس آمدنی 1566 ڈالر بنتی ہے۔ معاشی کارکردگی کے گن گانے والے ڈار صاحب کے لئے فی کس آمدن میں کمی، اب کسی دھچکے سے کم نہیں۔