منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

تلخی بڑھ گئی! امریکہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے کس طرح کارروائیاں کرتا ہے؟ پاکستان کے وزیرخارجہ نے سنگین الزام عائد کر دیا

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے سابق طالبان امیر ملا اختر منصور کو پاکستانی علاقے میں نشانہ بنایا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ

ایک طرف امریکہ طالبان کو مارنا بھی چاہتا ہے اور دوسری طرف ان سے مذاکرات کرنے کا خواہش مند بھی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو اپنی اس نئی پالیسی پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان پر امریکہ نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سراسر بے بنیاد ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کسی زمانے میں پاکستان کا طالبان پر اثر و رسوخ موجود تھا مگر اب ریاست پاکستان کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے سابق طالبان امیر کو پاکستانی علاقے میں نشانہ بنایا۔ طالبان امیر ملا اختر منصور کو ایران میں بھی مارا جا سکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملا اختر منصور ایران کے راستے ہی پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ امریکہ کی طرف سے ملااختر منصور کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔ امریکہ کو یہ بات معلوم تھی کہ ملا اختر منصور ایران میں موجود ہے مگر امریکہ نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اسے پاکستانی علاقے میں ہلاک کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…