اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے اپنادورہ امریکا ملتوی نہیں کیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا جواب لے کر امریکا جاؤں گا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرامیں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے واضح کیاکہ انہوں نے اپنا دورہ امریکا ملتوی نہیں کیا،انہوں نے امریکا کو آئینہ بھی دکھایا۔وزیرخارجہ
نے کہا کہ امریکا ہم سے افغانستان کی صورتحال پر موازنہ کرلے ،16سال قبل طالبان افغانستان کے کتنے حصے پر قابض تھے اور آج کتنے حصے پر ہیں، امریکا اس کارکردگی پرخود سے سوال کرے۔اس سے قبل اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان صرف وہی کرے گاجو اس کے قومی مفاد میں ہوگا۔