پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

رات گئے لاہورمیں ہائی الرٹ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی حکام کی جانب سے لاہور میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان مخالف غیر ملکی دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز مصروف مارکیٹوں،

عوامی مقامات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ مال روڈ پر اہم سرکاری عمارات اور بڑے ہوٹل بھی دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔جس کے باعث لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ شہر کے داخلی راستے پر سکیورٹی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔دریں اثناء لاہور میں آئے روز احتجاج اور دھرنوں کے باعث 4 مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کی سمری تیار کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق مال روڑ، جی او آر ون پر دھرنا و مظاہرہ دینے پر پابندی ہو گی۔ جبکہ سی ایم ہاس، سول سیکرٹریٹ کے مقامات بھی ریڈ زون میں شامل ہوں گے، اس پر باقاعدہ عملدرآمد صوبائی کیبنٹ کمیٹی امن وامان کے اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے بعد ہو گا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی کہ کچھ مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کے لئے معاملات زیر غور ہیں۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…