بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

بہتر ہے پاکستان کی یہ بات تسلیم کرلو! ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں،چین کھل کرسامنے آگیا،امریکی ششدر‎

datetime 22  اگست‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی) چین نے امریکی صدر کی پاکستان پر الزام تراشی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور انداز میں لڑ رہا ہے، عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کردار کا اعتراف کرنا چاہیے، پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اترنے والی ہے،

دونوں ملکوں میں سفارتی، اقتصادی اور سلامتی سے متعلق قریبی تعلقات ہیں۔ منگل کو چینی دفتر خارجہ کی ترجمان حوا چھون اینگ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور انداز میں لڑ رہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کردار کا اعتراف کرنا چاہیے، دنیا میں امن و سلامتی کیلئے پاک امریکہ مشترکہ کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ توقع ہے کہ امریکی پالیسیاں افغانستان اور خطے میں ترقی اور استحکام کو فروغ دیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں انسداد دہشت گردی کیلئے باہمی احترام پر مبنی تعاون پر خوشی ہے، پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اترنے والی ہے، دونوں ملکوں میں سفارتی اقتصادی اور سلامتی سے متعلق قریبی تعلقات ہیں۔ چین نے امریکی صدر کی پاکستان پر الزام تراشی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…