لاہور( این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور کے متحرک کارکنوں کا اجلاس کل ( منگل) سہ پہر تین بجے طلب کرلیا ۔ بلاول ہائوس لاہور میں بلائے جانے والے
اجلاس میں حلقہ این اے120میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جیالوں کو کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کر نے کا موقع بھی دیا جائے گا ۔