اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کے شہرڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم کی فائرنگ ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عطاء اللہ شاہ شہیدہو گئے ۔ جیونیوزکے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میںفائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عطاء اللہ شاہ شہید ہو گئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق مولانا عطاء اللہ شاہ نماز پڑھا کر مسجد سے نکل رہے تھے جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔اطلاعات کے مطابق مولانا عطا اللہ شاہ موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ مولانا عطاء اللہ شاہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن کے پیر بھی ہیں۔خبر سنتے ہی جے یو آئی (ف) کے کارکن مقتول کے گھر پہنچ گئے ۔فضل الرحمن نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔صوبائی اور وفاقی حکومت سے ملزموں کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے۔