لاہور( این این آئی )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر بڑا مشکل مہینہ ہے ،ہو سکتاہے کلثوم نواز پارٹی کی صدارت سنبھال لیں ،شاہد خاقان عباسی مدت پوری نہ کرسکیں اور کلثوم نواز وزیر اعظم بھی بن جائیں ،باری تو سب کی آئے گی ، عمران خان صاحب کی باری بھی آئے گی ۔کراچی سے لاہور آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ سب سیاستدانوں کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہے اور ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہیے ،
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول میں کوئی اختلاف نہیں ۔منظور وسان نے کہا کہ (ن) لیگ کی صدارت باہر نہیں جا سکتی ،کلثوم نواز ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئیں تو ہو سکتا ہے پارٹی کی مستقل صدارت سنبھال لیں ، شاہد خاقان عباسی بھی بطور وزیر اعظم مدت پوری نہ کریں اور بیگم کلثوم نواز وزیراعظم بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کی باری بھی آئے گی یہ سال ہی بھاری ہے اس لئے بہت کچھ ہونے والا ہے ، ستمبر اور اکتوبر بڑا مشکل مہینہ ہے۔