پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

میڈیا کے ساتھیوں نے جھوٹ بولا، سیاستدانوں کو بدنام کیا، شہباز شریف صحافیوں پر چڑھ دوڑے

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں 70سال سے رائج اقرباء پروری اور سفارش کلچر کا خاتمہ کر کے زندگی کے تمام شعبوں میں میرٹ کو فروغ دیا ہے،صوبے میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے گئے ہیں، محکمہ پولیس میں سپاہی سے لے کرآفسر تک بھرتی سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے ،تمام اداروں میں میرٹ پالیسی اپنا ناپنجاب کے عوام کی بڑی خدمت ہے اگر کہیں میرٹ کی خلاف ورزی کی کوئی مثال سامنے آئی ہے

تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار30طلباء و طالبات کا وفد ترک زبان سیکھنے کیلئے ترکی بھجوایاجارہا ہے اورپنجاب بھر سے ان طلباء و طالبات کا انتخاب سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر کیاگیا ہے،ترک زبان سیکھنے کیلئے ترکی جانیوالے طلباء و طالبات پاکستان کے سفیر ہیں اورانہیں اپنے طرزعمل سے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کااظہار ماڈل ٹاؤن میں ترکش زبان سکالر شپ پروگرام کے تحت ترکی جانے والے طلبا ء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے طلباء و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے درخشندہ ستارے ہیں اورآپ ترکی کی معروف یونیورسٹی آف استنبول میں ترک زبان سیکھنے کیلئے جارہے ہیں اوراس یونیورسٹی نے دنیا کے معروف سکالر زپیدا کیے ہیں ۔آپ نے محنت کرنا ہے کیونکہ محنت،محنت اورصرف محنت ہی کامیابی کازینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اورپاکستان کے مابین گہرے دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات قائم ہیں اوردونوں ممالک دکھ سکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہے ہیں۔دونوں ممالک کے عوام مابین باہمی احترام اورمحبت کارشتہ موجود ہیں اوران کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہمیں ترکی کی دوستی پر فخر ہے اورترکی نے مشکل حالات میں پاکستان کا بھر پور ساتھ نبھایاہے۔پاکستان اورترکی یکجان دو قالب ہیں اوردونوں ممالک میں دوستی اور معاشی تعاون بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترکی کی متعدد کمپنیوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے اورپنجاب حکومت و ترک کمپنیوں کے مابین اشتراک کار بڑھ رہا ہے ۔

اس لحاظ سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے ترکی زبان سیکھنا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ میں طلباء و طالبات کے سو فیصد میرٹ پر انتخاب پر صوبائی وزیر تعلیم،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،سیکرٹریز تعلیم ،وائس چانسلر اوران کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں جنوبی ایشیاء کی بہترین فرانزک سائنس لیب قائم کی گئی ہے اوراس لیب میں بھی میرٹ کی بنیاد پر باصلاحیت افراد شامل کیے گئے ہیں۔

عدالت عالیہ اور عدالت عظمی کے معزز جج صاحبان اس لیب کا دورہ کرچکے ہیں ۔اس لیب میں نہ صرف پاکستان کے تمام صوبوں سے بلکہ دیگر ممالک سے بھی کیسز یہاں ریفر ہوتے ہیں۔لیب میں باصلاحیت لوگ ہیں،شفافیت اورمکمل رازداری کا نظام موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی اس شاندار فرانزک لیب نے پاکستان کے 20کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔اسی طرح سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز بھی بنائی گئی ہیں اور میں بلاخوف تردید کہہ سکتا ہوں کہ اس لیب میں تمام عملہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیاہے ۔

سفارش آئی تھی کہ اس لیب میں پرانا عملہ رکھا جائے تو میں نے اسے رد کیا اورکہا کہ اگر وہی عملہ آگیا تو لیب تباہ ہوجائے گی اور ان لیب کی وجہ سے جعلی ادویات کے باعث لوگ مرتے رہیں یہ کسی صورت برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیں ووٹ دیتے ہیں قوم کے ان عظیم لوگوں کیساتھ سچائی شےئر نہ کرنا بڑا ظلم ہے کیونکہ یہ لوگ پہلے ہی اس نظام سے بیزار ہیں۔

پچھلے سال جو ادویات خریدی گئیں ان کے نمونوں ان لیب سے ٹیسٹ کیے گئے تو مافیا سے ملی ہوئی ان لیب میں 99فیصد نمونوں کو درست قرار دیاجبکہ غیر ملکی لیبز نے 33فیصد نمونوں کو مستردکیا اورانہیں غیر معیاری قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے موت کے سوداگر ہیں اورانسانیت کے قاتل ہیں۔ہم نے صوبے سے جعلی غیر معیاری ادویات کے خاتمے کا تہیہ کیاہوا ہے،اسی لئے ادویات کے نمونوں کا غار کے زمانے کے لیبز تجزیہ نہیں کرایاگیا کیونکہ ان پر ہمیں اعتبار نہ تھا ۔

یہ قدیم لیبز قتل گاہیں تھیں اور 70سال سے یہی کاروبار چلا آرہا ہے ۔ میں گزشتہ 9سالوں سے اس مافیا کے خلاف لڑ رہاہوں۔جہاں سے علم یا ہنر ملے تو اسے اپنانے میں کوئی شرم کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی غربت نہیں ،غربت ہے تو وہ صرف سوچ کی ہے۔پاکستان میں وسائل ہیں تو ہم اپنے نوجوانوں کو چین اورترکی تعلیم کیلئے بھجوارہے ہیں اوران پروگراموں پر کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اخراجات پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے سود مند سرمایہ کاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ادویات کی خریداری کیلئے ادویات کے نمونے برطانیہ،جنوبی افریقہ ،سنگاپور اورترکی میں بھجوائے گئے ہیں ۔ترکی پاکستان کا دوست ملک ہے اس لئے وہ ان ادویات کے نمونوں کا تجزیہ مفت کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معیاری ادویات پر امیروں کا نہیں غریبوں کابھی پورا حق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر ،وزیراعظم،چیف آف دی آرمی سٹاف،ججز،جرنلز،بیورکریٹس جو ادویات استعمال کرتے ہیں وہی دوائی غریب کو بھی ملنی چاہیے اور ہم اسے یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70سال گزرنے کے باوجودامیروں کو تو تمام سہولتیں میسر ہوں لیکن غریب بنیادی سہولتوں سے بھی محروم رہیں یہ قائدؒ اوراقبالؒ کا پاکستان نہیں۔ہم نے کچھ روز قبل یوم آزادی منایا اوراس کا ابدی پیغام یہی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو آگے بڑھنے کے مساوی اوریکساں مواقع ملیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیوکلیر طاقت ہونے کے باوجود معاشی اورسیاسی طورپر محکوم ہیں،یہ ہماری قسمت نہیں اوراس لئے پاکستان نہیں بنایاگیا تھا۔ہم نے خود خرابیاں پیدا کی ہیں اورہمیں خود ہی اسے ٹھیک کرنا ہے ۔اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے لیکن محنت،ایثار،قربانی وہ اصول ہیں جنہیں ہم اپنا کر ملک اورقوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ترکی کے عوام اپنے پاکستانی بھائیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں میں طلباء کیلئے ترکی زبان سیکھنے کے پروگرام میں تعاون پر اپنے بھائی ترک قونصل جنرل کا بھی بے حد شکرگزار ہوں۔

میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاستدانوں کو بھی شارٹ کورسز کرائے جاتے ہیں اورمیں نے اکیڈمی میں ان کی تربیت بھی کروائی تھی،جس طرح ہم دیگر اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں اورتربیت کا انتظام کیاگیا ہے اس طرح سیاستدانوں کو بھی اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے شارٹ کورسز کرنے چاہیے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میڈیا کے ان ساتھیوں نے بے پناہ دروغ گوئی کی ہے اورجھوٹ بولا ہے اورسیاستدانوں کو بدنام کیا ہے۔جھوٹ بولنا اوردروغ گوئی کرنے سے بڑی زیادتی کوئی نہیں ۔میں تو کہتا ہوں کہ سب کو کٹہرے میں کھڑا ہونا چاہیے لیکن اس طرح کے بے بنیاد جھوٹ بول کرآپ بڑی زیادتی کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی خبر کیلئے میں جلد سیاسی سیشن کروں گااور آپ سے بات ہوگی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ترک زبان سیکھنے کیلئے ترکی جانے والے طلبا ء و طالبات کو لیب ٹاپ بھی تقسیم کیے۔ترک زبان سیکھنے کیلئے ترکی جانے والے طلبا و طالبات کے وفد میں پانچ افسران بھی شامل ہیں ۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان،ترک قونصل جنرل سردار ڈینز،معاون خصوصی ملک محمد احمد خان، پارلیمانی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن،وائس چانسلرز،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹریز تعلیم،ماہرین تعلیم اورمتعلقہ حکام نے اس موقع پر موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…