جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شریف خاندان اور اسحاق ڈار میں ٹھن گئی وزارت کے سوا تمام عہدوں سے فارغ

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزارت کے سوا تمام عہدے واپس لے لئے گئے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بعد پلاننگ کمیشن کی ذمہ داری سے بھی فارغ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

سے شریف خاندان یا وزیراعظم ناخوش ہیں کیونکہ وزارت خزانہ تو واپس مل گئی لیکن کئی اہم عہدے وزیراعظم نے ان سے واپس لے لئے۔اس سے قبل اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ذمے داریاں نااہل وزیراعظم نواز شریف نے اسحاق ڈارکو دی تھیں،نئے وزیراعظم نے یہ ذمے داریاں واپس لے لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کاعہدہ بھی واپس لے لیا گیا ہے اور یہ ذمے داریاں سرتاج عزیز کو سونپ دی گئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے عہدہ شدید اختلافات کی وجہ سے واپس لیاگیا، کیاشریف فیملی وزیر خرانہ اسحاق ڈارسے ناراض ہے،یاد رہے کہ حدیبیہ پیپرملز کیس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے اسحاق ڈار نے اس اعترافی بیان کو تسلیم بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پانچ روز قبل وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کے اختیارات واپس لے لیے تھے اوراب کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں گے۔اس فیصلے کے بعد وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کمیٹی میں محض بطور رکن شامل ہوں گے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق شریف خاندان اور اسحاق ڈار اندرون خانہ ایک دوسرے کیخلاف مزید الزامات عائد کرنے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…