اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عید الاضحی2ستمبر کو منائے جانے کا امکان، 22اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحی 2ستمبر کو منائے جانے کا امکان ہے۔میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کی 22 تاریخ صوبہ سندھ
اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیونی اور خضدار میں ماہ ذوالحج کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔ذوالج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو ہوگا جس میں مختلف اضلاع کی کمیٹیوں کے اراکان بھی شامل ہوں گے تاہم چاند نظر آنے یا آنے کا حتمی اعلان چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کریں گے۔