لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک مرتبہ پھر ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوششیں شروع کر دیں، سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ آج (بدھ ) کراچی روانہ ہوں گے جہاں وہ پیر صاحب پگاڑا اور سید غوث علی شاہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ان حالات میں ملک کو کسی نے نہ سنبھالا تو سارے معاملات خراب ہو جائے گے۔اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ تمام محب وطن جماعتوں اور رہنماؤں سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں متحد کیا جائے ۔