اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے تمام ائیرپورٹس پر ایسی پابندی عائد کر دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایف آئی اے کو ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پروٹوکول دینے پر پابندی
عائد کرتے ہوئے حکم جاری کر دیا ہے، وزیر داخلہ کے خصوصی حکم پر ڈائریکٹر امیگریشن نے ملک بھرکے ایف آئی اے زونزکوخط لکھ کر اس پابندی پر فوری عملدآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ اس طرح اب ایف آئی اے نے ملک بھر کے ائیر پورٹس پر پروٹوکول دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کے حکم پر پروٹوکول پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ڈائریکٹر امیگریشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ کوئی افسر کسی کاؤنٹر پر مسافرکو پروٹوکول دیتا پایا گیا تو ایسے امیگریشن کے عملے کو معطل کر دیا جائے گا۔ اس خط میں ایف آئی اے کے عملے کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کوہراساں کرنے کی صورت میں بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کے علاوہ امیگریشن کاؤنٹرزکو سی سی ٹی وی کیمروں سے ہر صورت مانیٹرکرنے کا کہا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے اہلکاروں کی مانیٹرنگ اور شناخت کی جائے گی اس کے علاوہ کسی مسافر کو پروٹوکول دینے پر عملے کے علاوہ شفٹ انچارج کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔