کراچی(این این آئی)سندھ کابینہ میں ایک بار پھرردو بدل کا امکان جبکہ کچھ وزرا کو فارغ بھی کردیا جائے گا،پی ایس 114سے منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نئے وزیراطلاعات سندھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے جبکہ سندھ کے وزیر ورکس اینڈ سروسزامداد پتافی، ممتاز جکھرانی اورشمیم ممتاز
کو فارغ کرنے فیصلہ بھی کیاگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان وزراء کی جگہ سعید غنی، امتیاز شیخ اور جام مدد علی کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سعید غنی کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ کے چند اہم وزرا دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔