اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ دو دھڑوں میں تقسیم، شہباز شریف نے اپنے راستے الگ کر لئے، تفصیلات کے مطابق شہباز شریف ایک اصول پسند شخص ہیں اور وہ اپنی تقاریر میں ملکی عدلیہ کے تقدس اور احترام کی بات کرتے ہیں اور ہمیشہ آئین و قانون کی حکمرانی کو مقدم رکھتے ہیں جبکہ اس کے برعکس نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور ریلی میں ہر موقع پر خطاب کے دوران عدلیہ کو آڑھے ہاتھوں لیا اور عوام کو عدلیہ کے ساتھ تصادم پر اکسایا
جس پر ماہرین نے کہا کہ انہیں جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ ایسے موقع پر لاہور کے مختلف علاقوں میں دیواروں پر یہ لکھا ہوا بھی دیکھنے میں آیا ہے ”وزیراعظم شہبازشریف ۔۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز“۔ جس کے باعث ایک نئی مسلم لیگ بننے کی بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ دوسری طرف نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ جڑے لیگی رہنما دانیال عزیز، عابد شیر علی، خواجہ سعد رفیق اور طلال چوہدری اپنے خطابات میں اعلیٰ اداروں کیخلاف ایسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں جن سے تصادم کی بُو آرہی ہے۔