گجرات(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر و گجرات کی معروف سیاسی شخصیت نوابزادہ غضنفر علی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں نوابزادہ غضنفر علی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اپنی (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء4 نوابزادہ غضنفر علی گل کے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے
بعد ان کی کسی وقت بھی (ن) لیگ میں شمولیت متوقع ہے، غضنفر گل کی اس حوالے سے (ن) لیگ کیاہم رہنماؤں سے ئی ملاقاتیں ہوئی تھیں جن میں معاملات طے پا گئے تھے اوراعلان مناسب وقت کر کرنا طے پایا تھا غضنفر گل طویل عرصہ سے پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ چلے آرہے تھے اور 2ماہ قبل ان کے بیٹے نوابزادہ حیدر مہدی اور 3 بھائیوں نوابزادہ مظہر علی خان ،نوابزادہ مظفر علی خان ،نوابزادہ طاہر الملک پیپلزپارٹی کو خیرآباد کہہ کر اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہو گئے تھے۔، غضنفر گل کی اس حوالے سے (ن) لیگ کیاہم رہنماؤں سے ئی ملاقاتیں ہوئی تھیں جن میں معاملات طے پا گئے تھے اوراعلان مناسب وقت کر کرنا طے پایا تھا غضنفر گل طویل عرصہ سے پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ چلے آرہے تھے اور 2ماہ قبل ان کے بیٹے نوابزادہ حیدر مہدی اور 3 بھائیوں نوابزادہ مظہر علی خان ،نوابزادہ مظفر علی خان ،نوابزادہ طاہر الملک پیپلزپارٹی کو خیرآباد کہہ کر اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہو گئے تھے۔ جہلم میں نوابزادہ غضنفر علی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اپنی (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے