اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے ترجمان محمد اسلم شاہد نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا سوشل میڈیا پر نہ کوئی ذاتی اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی فیس بک، ٹوئیٹر یا سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے چلائے جانیوالے اکاؤنٹس سے انکا کوئی تعلق ہے۔
جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کے بیانات کے اجرا اور تشہیر کے لیے محض پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا جیسے مصدقہ ذرائع ابلاغ ہی برؤے کار لائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پر سابق وزیر داخلہ کے نام سے جعلی اکاؤنٹس کا بنایا جانا اور ان سے من گھڑت بیانات کا منسوب کیا جانا غیر اخلاقی اور قابل افسوس امر ہے۔