پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف نے جو راستہ اپنایا ہے وہ ۔۔۔! اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتراز احسن نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر بات ہو سکتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے اسے تسلیم نہ کرنے کیلئے جو راستہ اپنایا ہے وہ قطعاً درست نہیں ، یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر (ن) لیگ اور نواز شریف کاکردار سب کے سامنے ہے اور میڈیا کے پاس اس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ جب یہ مجبور ہوتے ہیں تو ان کا رویہ بڑا معصومانہ ہوتا ہے اور جب یہ مشکل سے نکل جائیں اور تھوڑی تقویت مل جائے تو پھر یہ گلے پڑتے ہیں

۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی کی بات کی ہے لیکن (ن) لیگ والے پارلیمان کو اہمیت نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران جب مشکلات تھیں تو کیا پیپلز پارٹی کی تجویز پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر تقویت نہیں لی گئی انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے جلسے اور استقبالی ریلیاں دیکھی ہیں انہیں کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…