اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر لہسن کا استعمال مختلف کھانوں میں کیا جاتا ہے اور ذائقے کی بنا پر بے حد ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بات مشہور ہے کہ لہسن کا تعلق پیاز کی برادری سے ہے لیکن اس کا ذائقہ اور غذائیت منفر د ہے اور لہسن کا استعمال بہت سی ادویات بنانے میں بھی کارآمد سمجھا جاتا ہے لیکن اب لہسن کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ یہ غذا بینائی کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔
کولیسٹرول بڑھنے سے جہاں جسم کے دوسرے حصوں کو نقصان پہنچتا ہے ،وہاں پرآنکھوں کی بینائی کی کمزوری کو ٹھیک کرناناممکن ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول بڑھنے سے آنکھوں کی پتلی میں چربی جمع ہونے لگتی ہے ۔لیپیٹورنامی دوائی انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن بھی ایسی ایک قدرتی دوائی ہے جسکی مدد سے کولیسٹرول کم کرنا ممکن ہے۔