دالبندین(این این آئی)دالبندین میں رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی کے گھرپر دستی بم حملے میں 2لیویز اہلکاروں سمیت7افراد زخمی ہوگئے۔ایس پی دالبندین لطیف بلوچ نے بتایا کہ اتوار کی رات دالبندین میں نامعلوم افراد نے رکن صوبائی اسمبلی میرامان اللہ نوتیزئی کے چھوٹے بھائی میرثناء اللہ نوتیزئی کے گھر پردستی بم پھینکا جوزورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2لیویز اہلکاروں سمیت7افرادزخمی ہوگئے
جن میں جیلانی ،غلام حیدر،جان محمد ،باوٹ خان ،خدانذر،عبد القیوم شامل ہیں جنہیں فوری طور پر پرنس فہد ہسپتال دالبندین پہنچادیا گیا لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔ د ریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی میرامان اللہ نوتیزئی اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی۔