اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ غیر حاضریاں، ن لیگ نے افسوسناک اعزاز اپنے نام کر لیا، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے دوران سب سے زیادہ حاضریوں جے یو آئی کی خاتون رکن اسمبلی عالیہ کامران جبکہ سب سے زیادہ غیر حاضریوں کا اعزاز حمزہ شہباز نے اپنے نام کیا۔
عالیہ کامران کی101 دن حاضر رہی جبکہ حمزہ شہباز صرف تین دن حاضر رہے، غیر سرکاری تنظیم فافن کی جانب سے جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق چوتھے پارلیمانی سال کے دوران مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے 102 دنوں کی کارروائی میں نوجوان پارلیمنٹرینز میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی جے یو آئی کی عالیہ کامران 101 دن حاضر رہیں ان کے مقابلے میں حکمران جماعت مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے حمزہ شہباز شریف صرف تین دن اسمبلی آئے۔ اس ریکارڈ کے مطابق 78 نوجوان پارلیمنٹرینز میں سے 49 پارلیمنٹرینز کی حاضری کا تناسب پچاس فیصد رہا ہے، رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں موجود 58 نوجوان پارلیمنٹرینز جو کہ پہلی دفعہ منتخب ہوکر اسمبلی آئے اور ان کی اوسط عمریں 36 سال ہیں اس کے علاوہ اسمبلی میں موجود سات ممبران کی عمریں تیس سال سے بھی کم ہیں نوجوان پارلیمنٹرینز کی اکثریت کا تعلق زراعت سے ہے اور کم سے کم تعلیمی قابلیت گریجویشن ہے، فافن کے مطابق سیاسی جماعتوں میں نوجوانوں کا سب سے زیادہ حصہ ایم کیو ایم کے پاس 33 فیصد، پی ٹی آئی کے پاس 30فیصد‘ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پاس 22 فیصد ہے۔