بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف گوجرانوالہ پہنچے تو انہیں کھانے میں کیا چیز دی گئی کہ جس نے سنا وہ حیران رہ گیا ؟

datetime 12  اگست‬‮  2017 |

گوجرانوالہ (آئی این پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خوش خوراکی مشہور ہے تو گوجرانوالہ کے کھابے بھی خاص شہرت رکھتے ہیں اسی لیے تومیاں نواز شریف کے ناشتے کیلئے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی گوجرانوالہ آمد پر ان کیلئے طرح طرح کے کھانے بنائے گئے ، انہیں جو ڈنر پیش کیا گیا اس میں بارہ قسم کے سلاد شامل تھے۔ گزشتہ رات جلسے سے خطاب کے بعد سابق وزیر اعظم نے وزیر دفاع خرم دستگیر کے بہنوئی کے گھر شب بسر کی۔

جہاں ان کے ناشتے کیلئے مٹن پائے، مغز، حلوہ پوری، کھوئے والے چنے، گرین ٹی اور سپیشل کھیر سمیت دیگر کھانے تیار کیے گئے ہیں۔ ناشتے کی میز پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت مقامی قائدین نے بھی شرکت کی۔ ناشتے سے فارغ ہو کر میاں نواز شریف لاہور کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ راستے میں ایمن آباد، کامونکی اور سادھوکی سمیت دیگر جگہوں پر مختصر پڑائو بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…