اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی جب گزشتہ روز اسلام آباد سے راولپنڈی پہنچی تو اس موقع پر انٹیلی جنس ادارے بھی حرکت میں رہے۔ انٹیلی جنس اعداد و شمار کے مطابق بدھ کی شام سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی جب فیض آباد داخل ہوئی تو ریلی میں 80 کے لگ بھگ مزید گاڑیوں نے
قافلے میں شرکت کی ۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق شام کے وقت قافلے کے ہمراہ گاڑیوں کی تعداد 12 سے 13سو تھی جبکہ قافلے میں شامل کارکنوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار کے لگ بھگ بتائی گئی۔