جمعرات‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2024 

ہائیکورٹ کا رنگ گورا کرنیوالی غیر معیاری کریموں کی فروخت کے معاملے پر متعلقہ حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریموں کی فروخت کے معاملے پر متعلقہ حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹس جسٹس سید منصور علی شاہ نے سماعت کی ۔ درخواست گزار فواد مغل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قوانین موجود نہ ہونے کے سبب ہر بیوٹی شاپ پررنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریمیں فروخت کی جارہی ہیں،

ناقص کریمیں چہرے کی جلد کے لئے انتہائی خطرناک ہیں جبکہ ان کے استعمال سے جلد کے کینسر کے امراض میں اضافہ ہوا ہے،کریم تیار کرنے والی کمپنیاں مقرر مقدار سے زیادہ کیمیکل استعمال کرتی ہیں۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ غیر معیاری رنگ گورا کرنے والی کریموں کے فروخت پرپابندی عائد کی جائے۔جس پر فاضل عدالت نے غیر معیاری کریموں کی فروخت کے معاملے پر متعلقہ حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…