بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

’’تحریک انصاف اور کپتان کے بدلتے پینترے کام نہ آئے ‘‘ عمران خان عائشہ گلالئی معاملہ عدالت جا پہنچا۔۔ مشکلات میں اضافہ

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلالئی کا معاملہ تحریک انـصاف اور عمران خان کے گلی کی ہڈی بن گیا، لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا موبائل ڈیـٹا سامنے لانے پر درخواست سماعت کیلئے مقرر، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے

چیئرمین عمران خان اور عائشہ گلالئی معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں دونوں کا موبائل ڈیٹا سامنے لانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایک رکنی بنچ جس کے واحد رکن جسٹس انوار الحق ہیں نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک 10رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ یاد رہے کہ تحریک انـصاف کے چیئرمین عمران خان پارلیمانی کمیٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے تحقیقات کے حوالے سے اپنا بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے معاملے کی تحقیقات اور فرانزک ماہرین کے سامنے موبائل دینے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کی جماعت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کمیٹی میں سیاسی حریف شامل ہیں جن کی وجہ سے وہ سمجھتے ہیں کہ تحقیقات شفاف نہیں ہو سکتیں۔ پارٹی کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد عمران خان نے بھی اپنے پہلے بیان سےمنحرف ہوتے ہوئے اپنے موبائل کا فرانزک معائنہ کرانے سے بادی النظر میں انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ جس نے الزام لگائے ہیں ثبوت بھی وہی سامنے لائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…