اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) درندہ صفت جاگیردار نے معمولی بات پر گھریلو ملازمہ کو زندہ جلادیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ کے نواحی گائوں میں ظالم جاگیردار نے فرعون اور نمرود کو بھی شرما کر رکھ دیا، ادھارلی گئی معمولی رقم واپس ادا نہ کر سکنے پر 5بچوں کی غریب ماں جو کہ اس کی ملازمہ تھی پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ فوزیہ کی فریاد اور آہ و بکا کا بھی شیطان صفت جاگیردار پر اثر نہ ہوا،
آگ لگانے کے بعد چیخوں سے محضوظ ہوتا رہا۔ فوزیہ بی بی کو انتہائی تشویشناک حالت میں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے غریب ماں کو زندہ جلائے جانے پر غفلت کی چادر اوڑھے سوئے پڑے ہیں اور پولیس نے تاحال واقعہ کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی ابھی تک جاگیردار کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جا سکی ہے۔