اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف کا جی ٹی روڈ مارچ جمہوریت کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا‘ نواز شریف سرکاری ملازمین اور ریاستی وسائل کو اپنی سیاست کا ایندھن نہ بنائیں۔ بدھ کو شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے وئے کہا کہ ریلی کی صورت میں سفر کرنا
نواز شریف کا اپنا ارادہ ہے لیکن ان کا یہ مقصد جمہوریت کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا۔ نواز شریف جس سڑک سے جانا چاہیں انہیں پورا حق ہے لیکن وہ جی ٹی روڈ پر ریلی کے لئے سرکاری ملازمین اور ریاستی وسائل کو اپنی سیاست کا ایندھن نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاست کرنے کا اپنا طریقہ ہے لیکن خدارا ہمارا پیسہ برباد نہ کریں۔ (ن غ)