اسلا م آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دوبارہ وزیراعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں اب میری جدوجہد قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے ہے ، پانامہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس میں مجھے نااہل کیاجاسکے مجھے ایسے معاملے میں نااہل کیا گیا جو میرے متعلق نہیں تھا۔پیر کو یہاں وکلاء کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کام کریں گے
وکلاء برادری کو آگے بڑھ کو قائداعظم کے تصور ایک حقیقی جمہوری پاکستان کی جدوجہد میں شامل ہونا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ پانامہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس میں مجھے نااہل کیاجاسکے مجھے ایسے معاملے میں نااہل کیا گیا جو میرے متعلق نہیں تھا۔انھوں نے کہاکہ میں دوبارہ وزیراعظم بننے میں دلچسپی نہیں رکھتا اب میری جدوجہد قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے ہے ۔