لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور دھماکے کی جگہ پر پانچ سے چھ فٹ گہرا گھڑا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ لاہور میں فروٹ کے ٹرک میں موجود بارودی مواد کے باعث ہوا جس میں بائیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے تاہم ابھی تک کسی کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد نے بتایا کہ دھماکے میں ابھی تک کسی شخص کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ فروٹ سے بھرے ٹرک میں ہوا جس سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا ، آس پاس کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔