اسلام آباد(نیوزڈیسک)صرف عمران خان ہی نہیں بلکہ یہ صحافی بھی مجھے گندے میسج بھیجتارہاہے،عائشہ گلالئی نے جنگ گروپ کے صحافی کا نام لے لیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایم ایس سکینڈل مزید آگے بڑھ گیا ہے اور عائشہ گلالئی کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے اب عائشہ گلالئی نے عمران خان کے بعد ایک صحافی پر بھی غیر مناسب پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کردیا ہے،
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا کہ جنگ گروپ کے صحافی مظہر برلاس نے غلط دعویٰ کیا ہے کہ میں نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کی، عائشہ نے الزام عائد کیا کہ صحافی مظہر برلاس بھی انہیں نامناسب ایس ایم ایس بھیجنے کے مرتکب ہوتے رہے تاہم عائشہ گلالئی نے یہ نہیں بتایا کہ مظہر برلاس انہیں ایس ایم ایس میں کیا کچھ لکھ کر بھیجتے رہے؟