لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے امپورٹ ہونے والے ایک موبائل سیٹ پر 1500روپے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکیل شفقت محمود چوہان نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا
سکتا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔حکومت کی جانب سے موبائل فون کے امپورٹ ہونے والے سیٹوں پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی حکومت کا غیر قانونی اقدام ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔