منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کاشاندار استقبال ،مسلم لیگی ورکرز پر قومی خزانہ کا منہ کھول دیاگیا،کتنے ارب روپے تقسیم ہوئے؟افسوسناک انکشاف

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کا راولپنڈی سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ استقبال شاندار بنانے کیلئے مسلم لیگی ورکرز پر قومی خزانہ کے منہ کھول دیئے گئے ہیں۔ ترقیاتی فنڈز کے نام پر راولپنڈی‘ گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے اراکین قومی اسمبلی اوربلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ یہ فیصلہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نااہل ہونے والے ویراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

نواز شریف نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو فیصلہ بارے زبانی پیغام ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جی ٹی روڈ کے ارد گرد اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کے رکے ہوئے ترقیاتی فنڈز فوری طور پر ریلیز کئے جائیں۔ ان نمائندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ استقبال کو شاندار بنانے کیلئے دولت کو راستے کا پتھر نہ بننے دیا جائے مسلم لیگی ورکرز جتنا دل کھول کر خرچ کریں گے اس سے دگنا انہیں ترقیاتی فنڈز کی صورت میں مل جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ نے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فنڈز کی جلد ریلیز بارے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ روپے جلد جاری ہوں گے جو ترقیاتی فنڈز کے نام پر مسلم لیگی ورکرز کو ملیں گے۔ مسلم لیگی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ یونین کونسل کا چیئرمین 100 گاڑیاں جبکہ یونین کونسل کا ممبر کم از کم دس گاڑیاں ساتھ لائے ایم این ایز کو کم از کم 5000 آدمی سڑکوں پر لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایم پی اے کو بھی 10000 ورکرز سڑکوں پر لانے کی ہدایت کی گئی ہے اس مہم کے تمام اخراجات قومی خزانہ سے ادا ہوں گے یہ قومی دولت کا ضیاع صرف نواز شریف کے استقبال کو شاندار بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…