لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر سینیٹر مشاہدا للہ خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف کو عمران خان نے نااہل نہیں کروایا اصل میں جو کچھ ہے سب پتہ لگ جائیگا ‘شیروانی ‘‘پہن کروزیر اعظم بننے کا عمران خان کا خواب پورا نہیں ہوگا مگر وہ شیروانی کیساتھ ’’سہر ا‘‘پہن کر کہیں’’ اور‘‘ جاسکتے ہیں‘نوازشر یف قوم کے لیڈر ہیں تحر یک انصاف کوئی جماعت ہمارا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتی ‘
شیخ رشید احمد بزدل شخص ہیں انکی ’’سیٹ ‘‘کے علاہ کسی کو کوئی خطر ہ نہیں‘عمران خان کے بارے عائشہ گلالئی سے زیادہ خطر ناک باتیں مجھے معلوم ہیں مگر میں کر نا نہیں چاہتا ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر سینیٹر مشاہدا للہ خان نے کہا کہ سپر یم کورٹ کا فیصلہ اپنی جگہ مگر عمران خان سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کر نے کی جرات نہیں سکتے ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں عمران خان اور شیخ رشید بتائے انکے کون کون سے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ؟شیخ رشید کے پاس ایک سیٹ ہے اور اس وقت انکی سیٹ کے علاوہ کسی کو کوئی خطر ہ نہیں ۔ عمران خان کی جانب سے شہبا زشر یف کے پیچھے پیچھے بھی آنے کے سوال کے جواب میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بندے کے پیچھے پیچھے تو ایک ’’جانور ‘‘آتا ہے عمران خان اگر ہمارا مقابلہ کر نا چاہتے ہیں تووہ سیاسی میدان میں آئے جہاں ہم نے انکو ایک نہیں درجنوں بار شکست دی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشر یف کو عمران خان نے نااہل نہیں کروایا اصل میں جو کچھ ہے وہ سب پتہ لگ جائیگااورلوگ جانتے بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے آنے جانے سے (ن) لیگ کوکوئی خطر ہ نہیں ماڈل ٹاؤن کا کیس عدالت میں چل رہا ہے ۔