جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی اسلام آباد جلسے میں کیا کرنا چاہتی تھی؟مراد سعید وجہ ناراضگی کیوں بن گئے؟بنی گالہ میں میری آنکھوں کے سامنے کیا کچھ ہوا؟سابق وزیردفاع کے حیرت انگیزانکشافات 

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی) سابق وزیر مملکت برائے دفاع اور پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن علی اسجد ملہی نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی اسلام آباد جلسے میں تقریر کرنا چاہتی تھیں لیکن پی ٹی آئی چئیرمین نے خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی میں سے صرف مراد سعید کو تقریر کی اجازت دی جس پر وہ شدید رنجیدہ ہو گئیں اور انہوں نے میری موجودگی میں بنی گالہ میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا جس پر ان کے والد نے انہیں سمجھا بجھا کر کول ڈاؤن کیا

پسرور میں پی ٹی آئی رہنما ملک فیاض احمد کے ڈیرہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی اسجد ملہی نے بتایا کہ دوسرے دن عائشہ گلالئی پشاور سے حلقہ این اے ون کے معززین کے وفد کے ساتھ بنی گالہ آئیں اور انہوں نے عمران خان کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اس حلقہ سے مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتی ہیں تاہم کپتان نے اسے دوٹوک انداز میں بتایا کہ وہ اسے حلقہ ون سے امیدوار بنانے کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں پشاور کے معززین کے سامنے کپتان کی طرف سے ٹکٹ دینے سے انکار پر عائشہ شدید دل گرفتہ ہوئیں اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئیں اور اسی مایوسی کی وجہ سے انتقام پر اتر آئیں ۔علی اسجد ملہی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہوجائے گا کیونکہ جب قومی اسمبلی کی کمیٹی ان کے فون کا ریکارڈ چیک کرے گی تو ان کی نجی زندگی کے تمام باب کھل جائیں گے اور یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ کپتان کے خلاف ان کی پریس کانفرنس کو کس کس نے کہاں کہاں سے ترتیب دیا علی اسجد ملہی نے کہا کہ عائشہ گلالئی فوری طور پر اپنے الزامات وپس لے کر اپنے رویئے پر معذرت کریں ورنہ ان کا حال جاوید ہاشمی سے بھی برا ہو جائے گا۔اس موقع پر سابق نائب ڈسٹرکٹ ناظم رانا اعجاز احمد آف مالی پور نے بھی صحافیوں سے گفتگو کی انہوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی متوقع بھرپور کامیابی کے خوف سے حکمران جماعت عائشہ گلالئی جیسے کرداروں کے ضمیر خرید نے میں مصروف ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے سامنے حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے لہذا وہ کپتان کے خلاف کسی بھی الزام کے بارے میں یقین نہیں رکھتے انہیں معلوم ہے کہ ماضی میں بھی اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیئے جاچکے ہیں ۔اس موقع پر پی ٹی آئی قائدین نیاز احمد باجوہ ،رانا کاشف محمود،انصر جٹھول ،چودھری مقبول احمد گجر ،چودھری عبدالمجید گجر،منصور احمد باجوہ ،چودھری طارق گل اور دیگر موجود تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…