پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

افغانستان کے ساتھ تعلقات کا مستقبل،پاکستان نے اہم اعلان کردیا

datetime 6  اگست‬‮  2017 |

سیالکوٹ( این این آئی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی ٗ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بطور نامزدگی مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور ان کے رفقاء کارکی اچھی اور بہترین سوچ تھی ٗ موجودہ حکومت نواز شریف کے مشن کو پورا کریگی ٗ افغانستان سے دوستانہ تعلقات ہماری خواہش سے استوار نہیں ہوسکتے اس کیلئے باقاعدہ طور پر افغانستان کو لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا ٗجلد پاکستان دہشت گردوں کے چُنگل سے آزاد ہو جائیگا۔

وہ اتوار کو مسلم لیگ ہاؤس واقع پیرس روڈ پر کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب ہم نے اپنے ملک کومعاشی و معاشرتی طور پر مظبوط بنانا ہے جبکہ ملک کی ایسی خارجہ پالیسی تیار کر نی ہے جس سے پاکستان کے تعلقات دوسرے ملکوں سے مضبوط ہوں گے اور پاکستان ایک بہتر مقام بنا سکے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارت سرحدوں پرپر چھیڑ خانی کرکے انتشار پھیلا نے کی بھر پور کوشش کر تا ہے جو دونوں ممالک کیلئے اچھا شگون نہ ہے اور ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات بنانے کے خواہاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ حالات معمول پر لانا چاہتے ہیں تاہم بھارت ایسا نہ چاہتا ہے جبکہ بھارت مسلسل جنگ بند ی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ مغربی سرحد پر بھی بھارت حالات خراب کر کے خوف وہراس پھیلانے کے درپے ہے جو دونوں ممالک کیلئے کوئی اچھی بات نہ ہے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان سے دوستانہ تعلقات ہماری خواہش سے استوار نہیں ہوسکتے اس کیلئے باقاعدہ طور پر افغانستان کو لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان تو چاہتا ہے کہ ہمارے پاکستان سے تعلقات بہتر سے بہتر ہو ں اور اس کے لئے افغانستان کو بھی آگے بڑھنا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ سندھ طاس خطرات سے دوچار ہے اور اس سے بر صغیر کو گزشتہ 57سے خطرہ ہے اور اس کی وجہ سے دشواریاں پیش آرہی ہیں

اور اس معاہد ہ پر بھارت اور دیگر ممالک بالخصوص امریکہ اثر انداز ہو رہا ہے اور عالمی بینک اس معاہدہ میں ضامن ہے اور اس معاہد ہ کے معاملہ کو بنک کے سامنے پیش کیا ہے اور اب عالمی بینک ہی اس کو حل کرائیگا۔انھوں نے کہاکہ کشن گنگا معاملہ ڈیڑھ سال پہلے حل ہو چکا تھا اور بھارت نے تین بار اس کی فلنگ کرکے زیادتی کی اور اب یہ معاملہ بھی ناقابل برداشت ہوچکا ہے اور سندھ طاس و کشن گنگا کے معاہدوں کو حل کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ریتلے ہائیڈرو پراجیکٹ اور کشن معاہد ہ علیحدہ علیحدہ معاملات ہیں اور ان کو حل کرانے کا وقت آچکا ہے اور جس بھی پلیٹ فارم پر اس کیلئے آواز اُٹھانا پڑی اُٹھا کر دم لیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے اور میاں نواز شریف کی مثبت پالیسیوں اور پاکستانی فوج کی کوششوں و بہتر پالیسی کی وجہ سے اس پر قابو پانے کافی حد تک مدد ملی ہے اور جلد پاکستان دہشتگردوں کے چُنگل سے آزاد ہو جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…