منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گورنرسندھ زبیر عمر بھی عمران خان کی حمایت میں بول پڑے،عائشہ گلالئی کے بارے میں انتباہ کردیا

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے 2 الزامات لگائے پہلا ذاتی اور دوسرا کرپشن سے متعلق تھا، ذاتی معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ پڑوسیوں سے بہتر تعلقات اورتجارت وقت کی اہم ضرورت ہے چار میں سے تین سے دنگل ہورہا ہو تو پھر معاشی ترقی کیسے ممکن ہوگی ایم کیوایم کے قانونی دفاتر

کھولنے پرغور ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کراچی کونسل اینڈ فارن ریلیشن کے چودہ سالہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سابق وفاقی مشیر طارق فاطمی نے بھی خطاب کیا۔گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو تجارتی تعلقات بہتربنانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے ناسور سے ملک کی سرگرمیاں ماند پڑگئی تھیں جسے ن لیگ کی حکومت نے ختم کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ذاتی باتوں پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے، گلالئی نے خیبرپختونخواہ حکومت پر کرپشن کا جو الزام لگایا اس کی تحقیقات بے حد ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی مخالف ہیں تو ان کا مقابلہ سیاست سے ہی کرنا چاہیے، گلالئی نے موبائل مسیجز کے جو الزامات لگائے اس معاملے کو دیکھنا پارلیمانی کمیٹی کی ذمہ داری ہے ہم سب کو فیصلے کا انتظار کرنا اور اسے قبول کرنا ہوگا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کوئی مسئلہ ہو تو اس کو حل کرنے کی بہترین جگہ پارلیمان ہی ہے، اراکین اگر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہیں گے تو وہ کمیٹی کی تحقیقات پر اثر انداز ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، ایم کیو ایم سے بات چیت ضروری تھی سندھ کے دونوں بڑے شہروں کا مینڈیٹ ان کے پاس ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سے کراچی کی ترقی اور انفرااسٹریکچر کو مضبوط بنانے کی بات کی، نوازشریف نے حیدرآباد کے لیے جو ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا تھا اسے جلد مکمل کیا جائے گا۔سابق سفیر طارق فاطمی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کراچی ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ کراچی میں امن اور ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ ن لیگ حکومت کو جاتاہے۔ تقریب میں مختلف ممالک کے کونسل جنرل اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار تاجر برادری سمیت عمائدین شہر نے شرکت کی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…