اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ذوالفقار راحت کے دعوے کے بعد منہ باسط خود بھی سامنے آگئیں، دوٹوک اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق صحافی ذوالفقار راحت کے دعوے کے بعد منہ باسط خود بھی سامنے آگئیں، دوٹوک اعلان کردیا، مومنہ باسط نے ذوالفقار راحت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے ایسی تمام افواہوں کو مسترد کیا ہے جن میں کہاگیا ہے کہ ان کو عمران خان یا تحریک انصاف کے کسی بھی رہنما کی جانب سے متنازعہ ایس ایم ایس کئے گئے ہیں ،
انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کی متحرک ممبر ہیں اور پارٹی ہرگز نہیں چھوڑ رہیں انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی منظم سازش کے تحت عمران خان کو بدنام کررہی ہیں، تحریک انصاف میں خواتین کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ کسی دوسری جماعت میں نہیں دی جاتی عائشہ گلالئی نے خواتین کارکنوں کی توہین کی ہے انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ عائشہ گلالئی پارٹی میں ایک معمولی کارکن تھیں جسے پارٹی نے عزت دی اور رکن اسمبلی منتخب کروایا،واضح رہے کہ تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما کی عائشہ گلالئی کے بعد ایس ایم ایس پیغامات کو وجہ بنا کر پارٹی چھوڑنے کی افواہیں سامنے آئی ہیں، یہ دعوی معروف اینکر ذوالفقار راحت نے کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک اور خاتون پارٹی کو خیرباد کہنے والی ہیں۔ تحریک انصاف ہزارہ ریجن کی ویمن ونگ کی سربراہ مومنہ باسط تحریک انصاف کو الوداع کہنے کی تیاری کر رہی ہیں اور مومنہ باسط بھی ممکنہ طور پر ایس ایم ایس پیغامات کو وجہ بنا کر پارٹی چھوڑیں گی۔ لیکن مومنہ باسط نے ان تمام افواہوں کو غلط قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد مومنہ باسط نے سامنے آ کر عائشہ گلالئی کے الزامات کی مذمت اور انہیں بے بنیاد کہا تھا۔