جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی کافیصلہ اچانک تبدیل،تفصیلات کا اعلان کردیاگیا

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی )سابق وزیراعظم نوازشریف کا اسلام آباد سے لاہور آمد کا شیڈول اور روٹ تبدیل کردیا گیا ،نواز شریف آج اتوار کی بجائے بدھ کے روز موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے ۔نواز شریف کی زیرقیادت پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ڈاکٹر آصف کرمانی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب،امیر مقام، طلال چوہدری، دانیال عزیز پرویز رشید اور مصدق ملک نے شرکت کی۔

نوازشریف اب 9 اگست کو بدھ کی صبح 9 بجے جی ٹی روڈ سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے جس کے لیے تمام تر انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی لاہور روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ مسلم لیگی تنظیموں ، عہدیداروں ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور لیگی کارکنوں کی خواہش اور مطالبے پر کیا گیا ہے تاکہ کارکنان اور عوام کی زیادہ سے زیادہ تعداد شرکت کرسکے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…