سانگلہ ہل (آئی این پی)سانگلہ ہل میں خواجہ سرا برادری کا اجتماع این اے 120 کے انتخاب میں اپنے امیدوار کے ساتھ انتخاب لڑنے کا فیصلہ ،اجتماع میں بھڑکیلے لباس میں ملبوس خوبرو سینکڑوں خواجہ سراؤوں کی شرکت،اس موقع پر سانگلہ ہل اور ننکانہ صاحب کے خواجہ سراؤوں کے گرو( عاشی) نے میڈیا کو بتایا کہ این۔اے 120لاہور کے 17ستمبر کو ہونے والے انتخاب میں خواجہ سرا برادری نے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیاہے،
اس سلسلہ میں سانگلہ ہل ،فیصل آباد،جھنگ،گوجرانوالہ،حافظ آباد،شاہکوٹ اور قصور سمیت دیگر شہروں سے خواجہ سرا8اگست کو گوال منڈی لاہور چوک کی تین منزلہ سرخ بلڈنگ میں جمع ہونگے،جہاں پر این اے 120 کے لئے خواجہ سرا برادری لاہور 28سالہ مس شبنم کو امیدوار نامزد کیاجائے گا اور 10اگست کو خواجہ سراء4 ایک جلوس کے ساتھ کاغذات نامزدگی وصول کریں گے،ہمارے مقابلے میں کسی بھی سیاسی جماعت کا امیدوار آئے ہم اس کا پوری قوت سے مقابلہ کریں گے۔