اسلام آباد (آئی این پی) حکومت سے ناراض رہنما دانیال عزیز کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر آمادہ کرنے کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجکاری کمیشن کو وزارت خزانہ سے الگ کر کے نئی وزارت کا درجہ دے دیا ہے،دانیال عزیز نے بھی وفاقی وزیر بنانے اور الگ وزارت دینے کی شرط عائد کی تھی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے دانیال عزیز سمیت تین وزراء مملکت حلف اٹھائیں گے، دانیال عزیز نے گزشتہ روز وزیر مملکت بننے سے انکار کردیا تھا ،
جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشاورت کے بعد نجکاری کی الگ وزارت قائم کی ہے جس کے بعد دانیال عزیز کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ انہیں اب وزیر مملکت کی بجائے وفاقی وزیر بنایا جائے گا، جس کے بعد دانیال عزیز وزارت کا حلف اٹھانے پر رضامندہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیریا منگل کو دانیال عزیز کے علاوہ ممتاز تار، ایاز شیرازی اور دوستین ڈومکی کابینہ کیلئے حلف اٹھالیں گے۔ صدر ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔