منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

عید سے قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی واپسی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عید سے قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی واپسی، تفصیلات کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی عید کے بعد اس جمعہ کو امامت کراتے ہوئے نظر آئے۔ واضح رہے کہ مفتی پوپلزئی کے قریبی حلقے اور اہل خانہ ان کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے بالکل خاموش تھے،

تاہم سوشل میڈیا نے ان کی گمشدگی کا مسئلہ حل کر دیا جب ان کی دبئی میں نماز پڑھتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی پیر کے روز دبئی سے اسلام آباد پہنچے اور جمعرات تین اگست کو پشاور آئے۔ نجی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے ایک قریبی ساتھی نے انہیں نماز جمعہ کی امامت کراتے ہوئے دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اپنی گمشدگی کے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی مگر اتنا ضرور کہا ہے کہ ان کے رہنما ماضی میں بھی ایسی سختیوں کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی عیدالفطر سے ایک روز قبل گمشدگی پر ان کے پیروکاروں کی بحث جاری تھی، یہاں یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی پشاور کی ایک غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ ہیں، پاکستان میں رمضان اور عید کے چاند پر تقریباً ہر سال تنازعہ ہی رہتا ہے، کیونکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ایک دن قبل ہی چاند دیکھنے کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔ اور پاکستان رویت ہلال کمیٹی ایک روز بعد چاند کا اعلان کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…