لاہور(آئی این پی) جما عت الدعوۃ پاکستان نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ‘باقاعدہ نئے نام سے سیاسی جماعت بنائے جائیگی جبکہ تر جمان جماعت الدعوۃ نے بھی تصدیق کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پر وفیسر حافظ محمد سعید کی قیادت میں قائم میں پاکستان میں جماعت الدعوۃ نے ایک سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا
جماعت الدعوۃ کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایک سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے مشاورت جاری ہیں حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا اس تنظیم میں حافظ سعید کا کیا کردار ہوگا اور ممکن طور پر کن جماعتوں سے اتحاد کیا جائے گا، ان سوالات کے جوابات نہیں دےئے